Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

عالمی سطح پر اضافے کے باوجود سونے کی قیمت میں معمولی کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 16 نومبر 2020 06:23pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 87 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 2 ڈالرز کے اضافے سے 1892 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1046 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

14 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 387 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 650 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 580 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 12 ڈالرز کے اضافے سے 1890 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

13 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 193 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1878 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1200 اور 1029 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div