Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیند کروانا، لالا کا حارث کوپیغام

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم...
شائع 16 نومبر 2020 07:17pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر بوم بوم آفریدی نے لاہور قلندرز کے نوجوان فاسٹ بولر حارث رؤف کی تعریف کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں پیغام دیا ہے کہ "برائے مہربانی اگلی بار مجھے سلو گیند کروانا۔"

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور قلندرز نے پی ایس ایل فائیو کے دوسرے ایلیمنیٹر میں ملتان سلطانز کو 25 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کرکے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ میچ میں حارث رؤف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

اس میچ کے انتہائی اہم موقع پر حارث رؤف نے شاہد آفریدی کو خطرناک یارکر کرواکر پہلی گیند پر پویلین کی راہ دکھائی تھی تاہم انہوں نے آفریدی کی وکٹ لے کر جشن منانے کے بجائے دونوں ہاتھ جوڑلئے اور بوم بوم سے معافی مانگی۔

enter image description here

حارث رؤف کا یہ انداز سوشل میڈیا صارفین کو نہ صرف بھاگیا بلکہ دیکھتے ہی دیکھتے خوب وائرل بھی ہوگیا۔

شاہد آفریدی نے ٹویٹ میں ردعمل دیتے ہوئے حارث رؤف کی تعریف کی اور حارث رؤف کو مزاحیہ انداز میں پیغام دیا کہ مہربانی کرکے اگلی بار مجھے سلو گیند کروانا۔

انہوں نے قلندرز کو فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے فائنل میں دلچسپ مقابلے کی توقع ظاہر کی اور پورے سیزن میں سپورٹ کرنے پر ملتان سلطانز کے مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div