Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو طے پاگیا

لاہور: زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو طے...
شائع 16 نومبر 2020 09:31pm

لاہور: زلمی فاونڈیشن اور الخدمت فاونڈیشن کے درمیان ایم او یو طے پاگیا، جس کے تحت کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد اور نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

لاہور میں زلمی فاؤنڈیشن اور الخدمت فاؤنڈیشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب سجائی گئی۔ زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون اور الخدمت فاونڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال نے ایم و ایو پر دستخط کئے۔

enter image description here

ایم او یو کے تحت الخدمت فاونڈیشن کے اسکولز، اسپتال، یتیم خانوں کیلئے زلمی فاونڈیشن ٹریننگ، کھیلو‍ں کی سرگرمیوں اور ڈیجیٹل معاونت فراہم کرے گی۔

دونوں فاؤنڈیشنز مل کر روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کے پروگرامز پر بھی کام کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div