Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

قلندرز کیخلاف فائنل میں مداحوں کومایوس نہیں کریں گے، عماد وسیم

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز...
شائع 16 نومبر 2020 09:40pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ جوبھی جیتا پہلی بار فتح کا تاج سرسجائے گا۔

قلندرز دھمال ڈالنے کو تیار تو کنگز بھی ہیں ٹرافی تھامنے کو بے قرار۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں حتمی ٹاکرا منگل کو رات 8 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کا کہنا ہے کہ قلندرز کیخلاف فائنل میں مداحوں کو مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور قلندرز کے تمام کھلاڑیوں کو خطرناک سمجھتے ہیں، ہر کھلاڑی کیخلاف گیم پلان تیار ہے۔

دوسری جانب لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر کا کہنا ہے کہ فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیمیں متوازن ہیں، فتح کے تسلسل کو فائنل میں بھی برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div