Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد اب...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2020 05:25pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں مسلسل کمی کے بعد اب معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ روز ایک پیسے کے اضافے کے بعد آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر 14 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 14 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 158 روپے 17 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 31 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں گزشتہ کئی دنوں سے مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جارہا تھا، 14 اکتوبر سے اب تک امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 56 پیسے کم ہوچکی ہے۔

13 اکتوبر کو انٹربینک میں ڈالر 163 روپے 87 پیسے جبکہ آج 158 روپے 31 پیسے پر بند ہوا ہے۔ اس عرصے کے دوران امریکی کرنسی کی قدر 5 روپے 56 پیسے کم ہوچکی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div