Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا مارکیٹ میکر کا معاہدہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح کے درمیان مارکیٹ میکر کا...
شائع 17 نومبر 2020 08:09pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح کے درمیان مارکیٹ میکر کا معاہدہ طے پاگیا۔

سی ای او اسٹاک ایکس چینج کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں بینکنگ سیکٹر کے آنے سے اسٹاک مارکیٹ کو سپورٹ ملے گی۔

سرمایہ کاروں کے لئے خوشخبری ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور بینک الفلاح کے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

بینک الفلاح پہلا مارکیٹ میکر بن گیا پاکستان اسٹاک کے سی ای او فرخ خان کا کہنا ہے کہ معاہدے سے مارکیٹ کو سپورٹ ملے گی۔

مارکیٹ میکر بازار میں ہر ڈیٹ کی خرید وفروخت کے لئے قیمت فراہم کرے گا۔

امید ہے کہ ڈیٹ مارکیٹ فروغ پانے سے ملکی معیشت کو سرمائے کی فراہمی بہتر ہوگی اور یہ ملکی تعمیر وترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div