Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ایس ایل فائنل: لاہور کی ٹیم کراچی کو بڑا ہدف دینے میں ناکام

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے سپر فائنل میں لاہور قلندرز نے...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2020 11:07pm

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کے سپر فائنل میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 135 رنز کا ہدف دے دیا.

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپنرز فخر زمان اور تمیم اقبال نے 10 اوورز میں 68 رنز بنالئے تھے تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے لاہور کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور کنگز کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔

لاہور کی جانب سے تمیم اقبال نے 35، فخر زمان نے 28، ڈیوڈ ویزے نے 14 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے عمید آصف، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے.

واضح رہے کہ ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں کراچی کنگز نے وین پارنیل کی جگہ عمید آصف کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div