Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل فائنل: کنگز نے قلندرز کو ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کا سپر فائنل، 135 رنز کے تعاقب میں...
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020 12:01am

کراچی: پاکستان سپر لیگ فائیو کا سپر فائنل، کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار پی ایس ایل ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ چیڈوَک والٹن نے 22 اور شرجیل خان نے 13 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے دلبر حسین اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کئے تھے۔

اوپنرز فخر زمان اور تمیم اقبال نے بناء کسی نقصان کے 10 اوورز میں 68 رنز بنالئے تھے تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے لاہور کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور کنگز کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی تھی۔

لاہور کی جانب سے تمیم اقبال نے 35، فخر زمان نے 28، ڈیوڈ ویزے نے 14 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کے عمید آصف، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں کراچی کنگز نے وین پارنیل کی جگہ عمید آصف کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

بابر اعظم کو 63 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر فائنل کا ہیرو قرار دیا گیا.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div