Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

پی ایس ایل 2020: بابراعظم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ 2020 کی چیمپئن...
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020 12:24am

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور پاکستان سپر لیگ 2020 کی چیمپئن کراچی کنگز کے اوپنر بابراعظم نے میلہ لوٹ لیا۔ اُنہیں نہ صرف فائنل کا بلکہ ٹورنامنٹ کا بھی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ ایونٹ کے فائنل میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے ٹورنامنٹ کے 12 میچوں میں 473 رنز بنائے، انہوں نے اس دوران تین میچوں میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔

بابراعظم کراچی کنگز کے دوسرے بلے باز ہیں جو اب تک یہ ایوارڈ حاصل کرسکے ہیں۔ اس سے قبل روی بوپارہ نے سال 2016 میں ایونٹ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 329 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ 11 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 7.11 اکانومی ریٹ کے ساتھ17 وکٹیں حاصل کرکے یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

شاہین شاہ آفریدی کے ساتھی کھلاڑی بین ڈنک کو وکٹوں کے پیچھےسب سے زیادہ شکار کرنے پر ٹورنامنٹ کا بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران وکٹوں کے پیچھے9 شکار کیے۔

پشاور زلمی کے حیدر علی کو ایمرجنگ پلیئر آف دی ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2020 قرار دیا گیا۔ بیس سالہ کرکٹر نے ٹورنامنٹ کے پہلے حصے میں شاندار انفرادی کارکردگی کی بدولت قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنالی تھی۔ انہوں نے ایونٹ میں 26.56 کی اوسط سے239 رنز بنائے۔

ٹورنامنٹ کے بہترین فیلڈر کا ایورڈ بھی لاہور قلندرز کے کھلاڑی نے حاصل کیا۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 10 کیچز پکڑ کر بہترین فیلڈر کا ایوراڈ حاصل کیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div