Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

کراچی کنگز نے پی ایس ایل ٹرافی آنجہانی ڈین جونزکے نام کردی

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر...
شائع 18 نومبر 2020 12:32am

کراچی کنگز نے پی ایس ایل فائیو کی ٹرافی آنجہانی آسٹریلوی کرکٹر اور کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز کے نام کردی۔

تفصیلات کے مطابق کنگز کے ہیڈ کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ یہ میرے لئے مختلف تجربہ رہا، ٹیم نے 2 بار جھٹکا بھی دیا۔ واضح رہے کہ آج کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل فائیو کے فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

enter image description here

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں کراچی کنگز نے 135 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں حاصل کیا، بابر اعظم 63 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ چیڈوِک والٹن نے 22 اور شرجیل خان نے 13 رنز بنائے۔ لاہور کی جانب سے دلبر حسین اور حارث رؤف نے دو دو جبکہ سمت پٹیل نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ کا ٹاس لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے جیت کر پہلے خود باری لینے کا فیصلہ کیا تھا۔ قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز اسکور کئے تھے۔

اوپنرز فخر زمان اور تمیم اقبال نے بناء کسی نقصان کے 10 اوورز میں 68 رنز بنالئے تھے تاہم یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے سے لاہور کی ٹیم مشکلات کا شکار ہوئی اور کنگز کو بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی تھی۔

لاہور کی جانب سے تمیم اقبال نے 35، فخر زمان نے 28، ڈیوڈ ویزے نے 14 اور شاہین شاہ آفریدی نے 4 گیندوں پر ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 12 رنز بنائے تھے۔

کراچی کنگز کے عمید آصف، وقاص مقصود اور ارشد اقبال نے دو دو جبکہ عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ ایونٹ کے سب سے بڑے میچ میں کراچی کنگز نے وین پارنیل کی جگہ عمید آصف کو ٹیم کا حصہ بنایا تھا جبکہ لاہور قلندرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

بابر اعظم کو 63 رنز کی فتح گر اننگز کھیلنے پر فائنل کا ہیرو قرار دیا گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div