Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

انگلش بورڈ نے آئندہ برس دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان آئے گی، انگلش بورڈ نے اکتوبر...
شائع 18 نومبر 2020 06:39pm

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 سال بعد پاکستان آئے گی، انگلش بورڈ نے اکتوبر 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے پاکستان کا دورہ کرے گی، دونوں میچز کی میزبانی نیشنل اسٹیڈیم کراچی کرے گا۔ میچز 14 اور 15 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ برس جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرے گی، سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی ٹیم کا 2016 سے یہ مسلسل چھٹا دورہ ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div