Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
17 Ramadan 1445  

رواں مالی سال معاشی ترقی اور برآمدی حجم کیا رہے گا؟

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد اور برآمدی ...
اپ ڈیٹ 18 نومبر 2020 08:52pm
کاروبار

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد اور برآمدی حجم 23 ارب ڈالر سے زائد رہے گا، مہنگائی میں اضافے کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ کورونا سے، تجارتی، پیداواری اور ٹرانسپورٹ کے شعبے متاثر ہوئے۔ تین ماہ میں شرح سود سوا 6 فیصد کم کی، گذشتہ مالی سال سے متعلق رپورٹ جاری کردی۔

مالی سال 2019-20 کے 9 ماہ کے دوران معیشت مستحکم بحالی کی راہ پر چل نکلی تھی تاہم کوویڈ نائنٹین کے نتیجے میں ضروری لاک ڈاؤن کے باعث پیداواری، تجارتی، ریٹیل اور ٹرانسپورٹ سے متعلق سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔

گذشتہ مالی سال معاشی ترقی 1952 کے بعد اعشاریہ 4 فیصد رہی، معاشی بہتری کیلئے 3 ماہ میں شرح سود سوا 6 فیصد کم کرنے کے ساتھ کئی اقدامات کئے تاہم اب معیشت کی سمت کورونا سے پہلے کی طرز پر ہے۔

معاشی سرگرمیاں نمایاں طور پر بحال ہوئی ہیں، ویکسین کے حوالے سے خبریں حوصلہ افزا ہیں۔ رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح ڈیڑھ سے ڈھائی فیصد اور برآمدی حجم 23 ارب ڈالر سے زائد رہے گا۔

اس کے علاوہ مہنگائی میں اضافے کی شرح 7 سے 9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div