Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

جنوبی وزیرستان :کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل...
شائع 19 نومبر 2020 10:21am

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں کیڈٹ کالج اسپنکئی میں نیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا،ملک بھرسے 200کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،وزیرستان کی ٹیم نے مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیرستان میں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہونے لگا، کیڈٹ کالج اسپنکئی جنوبی وزیرستان میں نیشنل تائیکوانڈوچیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے تحت کیڈٹ کالج اسپنکئی میں ہونے والے ایونٹ میں چاروں صوبوں ،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔

ایف سی خیبرپختونخوا ساؤتھ کے زیراہتمام اس مقابلے میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر سے 200 سے زائد ایتھلیٹس نے وزیرستان میں اپنی نوعیت کے سب سے بڑے اور پہلے تائیکوانڈوایونٹ میں حصہ لیا ۔

وزیرستان کی ٹیم امرزئی نے مقابلہ اپنے نام کیا تو خیبرپختونخوا کی ٹیم نے رنراپ ٹرافی حاصل کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پروگرام کا مقصد مقامی نوجوانوں کو قومی سطح پر دوسرے صوبوں کے کھلاڑیوں کے برابر مقابلہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div