Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا لاہور میں پڑاؤ

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا لاہور میں پڑاؤ،...
شائع 20 نومبر 2020 07:04pm

لاہور: دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا لاہور میں پڑاؤ، اسکواڈ 23 نومبر کی شب لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا۔

قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ نیوزی لینڈ، کھلاڑی آج سے لاہور میں اکٹھے ہونا شروع ہوگئے۔ منتخب کرکٹرز اور سپورٹ اسٹاف کو رات تک مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

35 کھلاڑیوں اور 20 رکنی سپورٹ اسٹاف کے کوویڈ ٹیسٹ کل لئے جائیں گے۔ کلیئرنس پانے والوں کو ہی کیویز کے دیس جانے کا موقع ملے گا۔

قومی اسکواڈ 23 نومبر کو لاہور سے اڑان بھرے گا، نیوزی لینڈ پہنچ کر 14 روز قرنطینہ اور 3 بار ٹیسٹ کے مراحل سے گزرنا ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 18 سے 22 دسمبر تک شیڈول ہے۔ پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے ماؤنٹ مونگنوئی اور دوسرا 3 جنوری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div