Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

انٹرنیشنل و لوکل مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی...
شائع 20 نومبر 2020 07:19pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 050 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے اضافے سے 1866 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1230 اور 1055 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div