Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

روپے کے مدمقابل ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ جاری

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا...
شائع 20 نومبر 2020 08:32pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں ایک بار پھر اضافے کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر 11 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعہ کے روز انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 160 روپے 62 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 73 پیسے ہوگئی ہے۔

گزشتہ ایک ماہ سے جاری مسلسل کمی کے بعد رواں ہفتے ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہوا ہے۔ پیر کے روز ڈالر کی قدر محض ایک پیسے کے اضافے سے 158 روپے 17 پیسے ہوگئی تھی مگر اُس کے بعد اضافے کا یہ سلسلہ تھم نہ سکا اور آج ڈالر 160 روپے 73 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اس پورے ہفتے کے دوران مجموعی طور پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 2 روپے 57 پیسے مہنگا ہوا۔

enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div