Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

دورہ نیوزی لینڈ: قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری، لاہور کے مقامی...
شائع 21 نومبر 2020 07:16pm

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کی تیاری، لاہور کے مقامی ہوٹل میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی کورونا ٹیسٹنگ مکمل ہوگئی۔ ٹیسٹ منفی آنے پر وہ بائیو سیکیور ببل کا حصہ بن جائیں گے اور نیوزی لینڈ جانے کے اہل ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قومی کھلاڑی اور آفیشلز لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچے جہاں آج اُن کی کورونا ٹیسٹنگ ہوئی۔ پاکستانی ٹیم 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ کیلئے اڑان بھرے گی۔

دورے میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div