Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

'تعمیراتی کام میں تیزی سے ملکی معیشت بہتراورلوگوں کو روزگار ملے گا'

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ،...
شائع 21 نومبر 2020 07:56pm

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ، تعمیرات و ڈویلپمنٹ کا ہفتہ وار اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ملک امین اسلم،مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی شہباز گل، وفاقی و صوبائی سیکریٹری صاحبان اور سینئر افسران شریک ہوئے۔

اجلاس سےخطاب کرتےہوئے وزیراعظم نے کہا کہ تعمیراتی کام میں تیزی سے ملکی معیشت بہتر ہوگی اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیر اعظم نے پنجاب حکومت کو تعمیراتی کام کے حوالے سے موصول شدہ درخواستیں مروجہ قوانین کے مطابق جلد از جلد منظور کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اور نیپرا کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ ملکر تعمیراتی شعبے سے متعلقہ مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر اعظم نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے حوالے سے آگاہی اجاگر کرنے پر بھی زوردیا۔

گورنراسٹیٹ بینک نےاجلاس کوآگاہ کیاکہ بینکوں کی طرف سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم کے تحت مکانات کی تعمیر کےلئے قرضوں کی حصول میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عوام الناس کی آسانی کےلئے ملک بھر کے تمام ضلعوں میں موجود بینکوں کی 50 فیصد برانچوں میں تعمیرات کے لئے قرضہ جات کی فراہمی کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔

بینک الحبیب کی طرف سے اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ تعمیراتی شعبے کےلئے اب تک 6ارب روپے کی منظوری دی جا چکی ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب نےاجلاس کوبتایاکہ صوبےبھر سے 44 ملین مربع فٹ پر تعمیراتی کام کےلئے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جس میں سے 20 ملین مربع فٹ پر تعمیرات کےلئے منظوری دی جا چکی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ تعمیرات سے وابستہ تمام صنعتوں بشمول سیمنٹ، اینٹوں اورسریا کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں 44 ملین مربع فٹ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے بعد صوبے میں تقریباً 1 کھرب روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوگی۔

چیف سیکریٹری خیبر پختونخواہ نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ صوبے بھر سے تقریباً 6 ملین مربع فٹ پر نئی تعمیرات کےلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ منظوری کے بعد صوبے میں 100ارب روپے کی معاشی سرگرمیاں شروع ہوگی۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div