Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'پاکستان کی سمندری پٹی میں سیاحت،سرمایہ کاری کےان گنت مواقع موجودہیں'

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِصدارت جمعہ کو پاکستان آئی لینڈ...
شائع 21 نومبر 2020 08:13pm

وزیر اعظم عمران خان کی زیرِصدارت جمعہ کو پاکستان آئی لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورراوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ورکنگ گروپس کا اجلاس منعقد ہوا جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سمندری پٹی سیاحت اور بین الاقوامی معیار کی شہری تعمیرات کےلئے نہ صرف موزوں ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری کے ان گنت مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ راوی سٹی منصوبہ لاہور جیسے بڑے شہر پر آبادی کے دبا کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں اربن پلاننگ کی نئی جہتیں متعارف کرائے گا۔

ریڈیو پاکستان
ریڈیو پاکستان

وزیر اعظم نے کہا کہ ان بڑے منصوبوں سے ملکی معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ منصوبے مقامی صنعتوں کی ترقی کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرنے کا باعث بنیں گے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کو دونوں منصوبوں پر ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ راوی سٹی اور جزائر پر بسائے جانے والے شہر ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرسبز شہر (گرین سٹی) کے اصولوں کے عین مطابق ہوں گے۔

چیئرمین راوی ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ تعمیرات کے لئے 18600 ایکڑ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے جس میں مقامی آبادی کو بے دخل کرنے یا کہیں اورمنتقل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div