Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

جزائر کے حوالے سے حکومت سندھ کے اعتراضات دور کرینگے: اسد عمر

وفاقی وزیر اسد کہتے ہیں جزائر کےحوالےسے حکومت سندھ کے جو بھی...
اپ ڈیٹ 21 نومبر 2020 10:09pm

وفاقی وزیر اسد کہتے ہیں جزائر کےحوالےسے حکومت سندھ کے جو بھی اعتراضات آئیں گے ہم انہیں مل بیٹھ کر دو ر کریں گے، یہ جزیرہ سندھ کی معاشی صورتحال کے لئے ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر اور گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مشترکہ طور پر دومنصوبوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کی۔

ان منصوبوں میں ایم اے جناح روڈ نمائش پر گریڈ ورکس آف بی آر ٹی کامن کوریڈور انڈرگراونڈ فیسلیٹیزکا افتتاح اور بی آر ٹی کامن کوریڈور ایم اے جناح روڈ کے ساتھ تاج میڈیکل کمپلکس سے میونسپل پارک تک کے سنگ بنیاد رکھنا شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرین لائن منصوبہ ستمبر 2021 سے پہلے مکمل ہوجائے گا.

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کراچی منصوبوں کا خود جائزہ لینا چاہتے ہیں.کراچی میں وفاق کے ذمہ پانچ پروجیکٹس ہیں جس کے اندر کے فور، دو ریلویز کے پروجیکٹ،کراچی سرکلر ریلوئے اور فریٹ کوریڈور ہے جو کراچی پورٹ سے پیپری تک جائے گا.گرین لائن ہے شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان چاروں منصوبوں پر پیش رفت ہورہی ہے اورتیزی سے منصوبہ بندی پر کام ہورہا ہے اور گرین لائن منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div