Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
16 Shawwal 1445  

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکرلیا

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکر لیا، ڈریپ نے...
شائع 22 نومبر 2020 09:11am
سائنس

پاکستان نے کورونا وائرس کی تشخیص کا جدید آلہ تیارکر لیا، ڈریپ نے میڈیکل ڈیوائس کی منظوری دیدی۔

کووریڈ ڈیوائس سی ٹی اسکین اورایکسرے کی ریڈنگ کرے گی، ڈیوائس ایک منٹ سے کم وقت میں پھپھڑوں میں موجود کورونا وائرس کی تشخیص کرسکے گی۔

ڈیوائس کو ڈریپ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کے مطابق کووریڈ ایک منٹ سے کم وقت میں 90 فیصد درستگی کے ساتھ نتائج دیتا ہے۔

سائنس ڈپلومیسی پاکستان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان یہ ٹیکنالوجی دیگر ممالک سے شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔

کووریڈ قیمت سے متعلق مؤثر اور دنیا بھر میں باآسانی دستیاب آلہ بن سکتا ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کا سافٹ ویئر ’کووریڈ‘ بنانے پر نیکاپ کی جانب سے پاکستانی سائنسدانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div