Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'آج سیاسی جماعتوں کی آواز پوری قوم کی متفقہ آواز ہے'

جمیعت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموریٹک موومنت فضل الرحمان...
شائع 22 نومبر 2020 06:07pm

جمیعت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان ڈیموریٹک موومنت فضل الرحمان کہتے ہیں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔مریم نواز دادی کے انتقال کی وجہ سے گفتگو نہ کرسکیں۔نوازشریف، شہبازشریف، مریم اور پورےخاندان سےاظہارتعزیت کرتاہوں۔علامہ خادم رضوی کی وفات پربھی اظہار تعزیت کرتا ہوں۔اللہ خادم رضوی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔

پشاور میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آپ نے دھاندلی کے نتیجے میں آنے والی حکومت کو مسترد کردیا۔الیکشن میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے۔آج سیاسی جماعتوں کی آواز پوری قوم کی متفقہ آواز ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاآپکے جلسوں سے حکمران بوکھلائے ہوئے ہیں۔ہمیں آگے بڑھنا ہے اور انہیں ذلت و رسوائی کیساتھ باہر نکالنا ہے۔میدان جنگ سے پیچھے ہٹنا گناہ کبیرہ ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں دھاندلی کرنے والا بھی معلوم ہے۔وہ جو نامعلوم ہے ہم سب کو وہ معلوم ہے۔فوج اگر دفاعی ادارہ ہے تو ہمارے سر آنکھوں پر۔اگر سیاسی ادارہ بننے کی کوشش کی تو پھر تنقید بھی برداشت کرنا ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div