Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے'

وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت...
شائع 22 نومبر 2020 11:33pm

وزیرخارجہ شاہ محمو د قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت کو سمجھے ، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے۔

ملتان میں اپنے حلقہ انتخاب کی مختلف یونین کونسلوں کے وفود سے ملاقات اور پی ٹی آئی کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی اور اخلاقی جوازنہیں بنتا۔

انہوں نے کہا اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کررہی ہے، اپوزیشن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو کورونا کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا ہوگا.

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div