Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

دورہ نیوزی لینڈکیلئے قومی اسکواڈ براستہ دبئی آکلینڈ روانہ

لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزلینڈ کے...
شائع 23 نومبر 2020 10:53am

لاہور:دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی اسکواڈ براستہ دبئی نیوزلینڈ کے شہرآکلینڈ روانہ ہوگیا۔

کپتان بابر اعظم کی قیادت میں 55رکنی قومی اسکواڈ لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی نیوزی لینڈ روانہ ہوا، قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ پہنچے گا جہاں سے کرائسٹ چرچ روانہ ہوگا۔

قومی اسکواڈ 14 روز تک کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت پوری کرے گا،اسکواڈ میں پاکستان مینز، شاہینز کے کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے اراکین شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ سیریز میں 2ٹیسٹ اور 3ٹی 20میچز کی سیریز کھیلے گا جبکہ قومی شاہینز بھی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div