Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کا اعلان...
شائع 23 نومبر 2020 03:57pm
کاروبار

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زری پالیسی کا اعلان کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ معیشت میں بہتری آرہی ہے، مہنگائی کی شرح ہدف کے مطابق رہے گی۔

رواں مالی سال مہنگائی کی شرح 7سے 9فیصد رہنے کی توقع ہے،حالیہ اعدادوشمار معاشی بحالی کی مزید مضبوطی کو ظاہر کرتے ہیں ،معاشی بحالی تعمیرات اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کی بدولت ممکن ہوئی ،سیمنٹ کی فروخت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

بڑی صنعتوں میں بحالی کا عمل جاری ہے،مالی سال21 کی پہلی سہ ماہی میں ایل ایس ایم سیکٹر نے4.8فیصد ترقی کی، مینوفیکچرنگ کے15میں سے9شعبے پیداوار میں اضافے کے عکاس ہیں،بیرونی شعبہ مسلسل بہتری کی راہ پر گامزن ہے۔

رواں مالی سال پہلی سہ ماہی کے دوران جاری کھاتہ فاضل رہا،اکتوبر تک جاری کھاتہ 1ارب20کروڑ ڈالر فاضل رہا، اکتوبر میں برآمدات تقریباً2ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،جولائی تا اکتوبر کے دوران ترسیلات ِزر میں26.5فیصد اضافہ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے زرِمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر12.9ارب ڈالر تک پہنچ گئے،زرمبادلہ کے ذخائرفروری 2018 کے بعد بلند ترین سطح پر ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div