Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
19 Ramadan 1445  

سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی...
شائع 23 نومبر 2020 05:05pm
کاروبار

کراچی: 24 قیراط سونے کی قیمت میں 450 روپے کی کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 450 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 385 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 850 اور 10 گرام سونا 96 ہزار 751 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کی کمی سے 1866 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 20 اور 17 روپے کی کمی سے بالترتیب 1210 اور 1037 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

21 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 86 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 300 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 136 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالرز کے اضافے سے 1872 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1230 اور 1055 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

20 نومبر 2020 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 13 ہزار 200 اور 10 گرام سونا 97 ہزار 050 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونا 7 ڈالرز کے اضافے سے 1866 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کے اضافے سے بالترتیب 1230 اور 1055 روپے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div