Aaj News

منگل, اپريل 16, 2024  
07 Shawwal 1445  

پشاور زلمی کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی سرگرم عمل

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان...
شائع 23 نومبر 2020 08:44pm

پی ایس ایل فرنچائز پشاور زلمی کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم کے میدان میں بھی سرگرم عمل، پشاور زلمی اور پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ہری پور کے درمیان ایم او یو پر دستخط کردیئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کیلئے بھی کوشاں ہے، ہری پور میں قائم پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز میں زلمی فاؤنڈیشن کے ڈاکٹر سڈرک ایمل ایڈون اور ریکٹر پاک آسٹریا انسٹیٹوٹ آف اپلائیڈ سائنسز ڈاکٹر ناصر علی خان نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ ایم او یو کے تحت نوجوان طلباء کو ووکیشنل اسکلز ڈیولپمنٹ ٹریننگ پروگرامز کرائے جائیں گے۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی کھیل کے ساتھ تعلیم اور خصوصاً ووکیشنل ٹریننگ پروگرام پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔ نوجوانوں کو ڈیجیٹل ٹریننگ اور ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

enter image description here
enter image description here

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div