Aaj News

جمعرات, مارچ 28, 2024  
18 Ramadan 1445  

'کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرناانتہائی ضروری ہے'

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت...
شائع 23 نومبر 2020 11:58pm

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ملاقات کی۔ ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں سے متعلق مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا - فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا - فائل فوٹو

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے اور کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے بہترین مواقع میسر کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کو اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کو مؤثر بنانے کیلئے سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div