Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

انٹربینک: ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر میں 96 پیسے کی بہتری

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی ...
شائع 24 نومبر 2020 06:26pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ڈالر 96 پیسے سستا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق منگل کے روز انٹربینک میں ڈالر 96 پیسے سستا ہوا ہے جس سے اس کی قدر 161 روپے 05 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 09 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب ملک میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 350 روپے کی زبردست کمی دیکھی گئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 500 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 2350 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2015 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 10 ہزار 500 اور 10 گرام سونا 94 ہزار 736 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 51 ڈالرز کی کمی سے 1815 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت 30 اور 26 روپے کی کمی سے بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div