Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'حکومت نےنوازشریف سمیت کسی پاکستانی کووطن آنےسےنہیں روکا'

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں سوا لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی...
شائع 24 نومبر 2020 06:49pm

وفاقی وزیر حماد اظہر کہتے ہیں سوا لاکھ ٹن چینی ایکسپورٹ کی گئی ہے۔پنجاب میں 10نومبر سےگنے کی کرشنگ سیزن شروع ہوگیاہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز اور خسرو بختیار کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھایوٹیلیٹی اسٹورز پر امپورٹڈ چینی 68روپے فی کلو دستیاب ہے۔ایک ہفتےکےدوران چینی کی قیمت میں 10 سے12روپے کمی آئی۔کسان کےگنےکی بروقت فروخت شروع ہوگئی ہے۔تاریخ میں پہلی بار کرشنگ سیزن بروقت شروع ہوا ہے۔مارکیٹ میں چینی کی دستیاب یقینی بنارہےہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےسندھ میں پیش آنےوالےوالےکاسختی سےنوٹس لیاہے۔ ملک میں زیادتی کےواقعات میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیاہے۔کابینہ اجلاس میں ریپ کیسزکی مفصل قانون سازی کی منظوری ہوئی۔

گلگت بلتستان پربات کرتےہوئےان کا کہنا تھا کہ ریپ کیسز کےملزمان کو سخت ترین سزا ملنی چاہیئے۔حکومت کوشاں ہےکہ زیادتی سے متعلق قوانین میں کوئی سقم نہ رہے۔

وفاقی وزیر نے کہاگلگت بلتستان میں کل اورپرسوں سرکاری املاک کونقصان پہنچایاگیا۔پی ڈی ایم رہنماؤں میں جمہوری سوچ ہےہی نہیں۔

انکاکہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں شفاف انتخابات ہوئےہیں۔انتخابات میں شکایت پر متعلقہ فورم سےرجوع کرنا چاہیئے۔پیپلزپارٹی نےگلگت بلتستان کاماحول خراب کیا ہے۔ان شرپسندوں کے خلاف کیس بنا کر سزا دی جائے گی۔

انہوں نےکہا اسلام آباد،لاہوراورپشاورمیں آئی ٹی پارکس کی منظوری دی گئی۔کراچی اور کوئٹہ میں بھی آئی ٹی پارکس بنائے جائیں گے۔آئی ٹی ایکسپورٹس میں اضافہ ہوا ہے۔

شبلی فراز نےنوازشریف کی ولدہ کےانتقال پرکہانوازشریف کی والدہ کےانتقال پروزیراعظم سمیت وزراءنےپیغامات بھیجے۔کنفرم نہیں کرسکتا، خبریں ہیں5روزکےلئےپرول پررہاکیاگیاہے۔شہبازشریف اورحمزہ کی رہائی کی تصدیق جلدہوجائےگی۔

انہوں نے کہاحکومت نےنوازشریف سمیت کسی پاکستانی کووطن آنےسےنہیں روکا۔

کورونا کے متعلق بات کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوروناکی دوسری لہر خطرناک ہے،سنجیدگی کامظاہرہ کرناہوگا۔ موجودہ صورتحال میں ملک جلسےجلسوں کامتحمل نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیرخسروبختیارنےکہاپنجاب حکومت نے7جولائی سےگندم کی فراہمی شروع کی۔سندھ حکومت نے 19 اکتوبر سےگندم ریلیز کرنا شروع کی۔ملک میں گندم کی پیداوار2کروڑ58لاکھ میٹرک ٹن رہی۔آٹےکی قیمت کم ہورہی ہیں، 40کلو آٹا200روپے کم ہوا۔

انہوں نےکہابدقسمتی سےآبادی میں اضافےکےساتھ زرعی پیداوارنہیں بڑھیں۔وزیراعظم چینی اورآٹے سے متعلق کمیٹی کو خود مانیٹر کر رہے ہیں۔یہ بارشیں گندم کے لئے باران رحمت ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div