Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

لنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے بوم بوم سری لنکا روانہ

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد...
شائع 24 نومبر 2020 08:51pm

کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے سری لنکا روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لالا سے سری لنکا کی فلائٹ مِس ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اُن کی روانگی ایک روز تاخیر سے ہوئی ہے۔

سری لنکا روانگی پر بوم بوم نے ٹویٹر پر اپنی 2 تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شکر ہے، اس بار بروقت فلائٹ پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔

ٹویٹ میں انہوں نے مزید بتایا کہ وہ پہلے کولمبو اور پھر وہاں سے ہمبنٹوٹا جاکر اپنی ٹیم گال گلیڈی ایٹرز کو جوائن کریں گے۔

enter image description here

آل راﺅنڈر کا کہنا ہے کہ جوش و خروش سے بھرپور ٹورنامنٹ میں شرکت کا بیتابی سے منتظر ہوں۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ 26 نومبر سے 16 دسمبر تک ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی۔ اس ایونٹ میں 5 ٹیمیں کولمبو کنگز، دمبولا ہاکس، گال گلیڈی ایٹرز، جافنا اسٹالینز اور کینڈی ٹسکرز شامل ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div