Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

ریڈیوپاکستان کاچارگھنٹےکی ریڈیو اسکول نشریات کاتجرباتی طورپرآغاز

ریڈیو پاکستان نےچار گھنٹے کی ریڈیواسکول نشریات کا تجرباتی ...
شائع 24 نومبر 2020 09:05pm

ریڈیو پاکستان نےچار گھنٹے کی ریڈیواسکول نشریات کا تجرباتی طورپر آغاز کر دیا ہے۔

اس حوالے سے ریڈیو پاکستان اور وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے مابین مفاہمت کی ایک یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت ملک میں فاصلاتی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا۔

مفاہمت کی اس یاداشت پر ریڈیو پاکستان کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ عنبرین جان جبکہ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے اڈیشنل سیکریٹری محی الدن احمد وانی نے دستخط کئے۔

مفاہمت کی اس یاداشت کے تحت جبکہ وزارت وفاقی تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت بچوں کو پرائمری کی سطح تک تعلیم دینے کے لئے نشریات کا مواد فراہم کرے گا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div