Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وسیم اکرم نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز پر برس پڑے

سابق کپتان وسیم اکرم نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز پر برس...
شائع 28 نومبر 2020 12:07pm

سابق کپتان وسیم اکرم نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹرز پر برس پڑے۔

وسیم اکرم نے کہا قومی کرکٹرز کو بچوں کی طرح تو سمجھایا نہیں جا سکتا، کرکٹرز کے پیچھے ڈنڈا لے کر تو کوئی گھوم نہیں سکتا۔ جب ایس اوپیز کا بتایا گیا تو پاکستانی کرکٹرز کو اسے فالو کرنا چاہیے تھا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ میں موجود ایک اورپاکستانی کرکٹرکا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

جمعرات کو 6 کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔ جس کے بعد اب مجموعی کورونا پازٹیو کرکٹرز کی تعداد سات ہوگئی ہے۔ جبکہ دیگر کرکٹرز کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے اس کرکٹرکا نام ظاہر نہیں کیا گیا. جن چھ کرکٹرز کا پہلے ٹیسٹ پازٹیو آیا تھا ان کے نتائج کا انتظارہے۔

کرائسٹ چرچ، میں موجود پاکستان اسکواڈ چودہ روز کی آئسولیشن میں ہے، کوویڈ ٹیسٹنگ میں مثبت کیسز کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز کو ابھی ٹریننگ کی اجازت نہیں دی گئی۔

وزرات صحت کی طرف سے مقرر کردہ آفیسر اس بات کی تسلی کرے گا کہ ان کرکٹرزسے کسی دوسرے کو وائرس منتقل ہونے کا اب خطرہ نہیں۔ اس کے بعد ٹریننگ کی اجازت مل سکتی یے۔ اب پاکستانی دستے کی کوویڈ ٹیسٹنگ تین روز بعد ہوگی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div