Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

تجارتی خسارہ 6.7 ارب ڈالر ہوگیا، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں مہنگائی میں کمی ہوئی، روپے...
شائع 28 نومبر 2020 12:32pm
کاروبار

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چار ماہ میں مہنگائی میں کمی ہوئی، روپے میں استحکام آیا، ترسیلات زر بڑھیں، چار فیصد اضافے سے تجارتی خسارہ چھہ اعشاریہ سات ارب ڈالر ہوگیا۔

وزارت خزانہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، جس کے مطابق ملکی معیشت کے کئی شعبے بہتری کی راہ پر گامزن ہے، مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں اقتصادی اشارئیوں میں بہتری آئی۔

رپورٹ کے مطابق بجٹ خسارہ 484 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کاروباری طبقے اور صارفین کا اعتماد بحال ہوا، معاشی شرح نمو میں بہتری کی امید ہے۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اپ ڈیٹ آوٴٹ لک رپورٹ کے مطابق ترسیلات زر 26.5 فیصد اضافے سے 9.4 ارب ڈالرتک پہنچ گئیں، رواں مالی سال کے چار ماہ میں کرنٹ اکاوٴنٹ 1.2 ارب ڈالر اور کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 1.3 فیصد سرپلس رہا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں 50.7 فیصد کمی ہوئی، تجارتی خسارہ 4 فیصد اضافے سے 6.7 ارب ڈالر رہا جبکہ برآمدات میں 10.3 فیصد اور درآمدات میں 4 فیصد کمی رہی۔

رپورٹ میں زرمبادلہ ذخائر 20.55 ارب ڈالرز سے تجاوز ہونے کا بتایا گیا ہے، جولائی سے اکتوبر ٹیکس ریونیو 1340 ارب اور نان ٹیکس ریونیو 356 ارب روپے رہا، اس دوران حکومتی اخراجات 1 ہزار 963 ارب روپے رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div