Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

پاکستان اورکویت کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستان اورکویت نے زراعت اورتحفظ خوراک سمیت مختلف شعبوں میں...
شائع 29 نومبر 2020 12:32am

پاکستان اورکویت نے زراعت اورتحفظ خوراک سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیاہے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اورکویت کے وزیرخارجہ ڈاکٹراحمدناصرال محمدال صباح کے درمیان ہفتے کو نائیجر کے دارالحکومت نیامے میں منعقد ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کی کونسل کے موقع پر ملاقات ہوئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعاون کومزید مستحکم بنانے کےلئے مختلف سطحوں پرروابط کو فروغ دینے پر اتفاق کیا۔

شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان اورکویت کے درمیان قریبی،تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔

انہوں نے پاکستان کی قریبی سیاسی تعلقات کوتیزرفتاراقتصادی شراکت داری میں تبدیل کرنے کی خواہش کااظہارکیا۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں صورتحال کاذکرکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے تنازعہ جموں وکشمیرکے بارے میں پاکستان کی مسلسل حمایت پرکویت کی حکومت کاشکریہ اداکیا۔

کویت کے وزیرخارجہ نے تنازعہ جموں وکشمیرکے بارے میں اپنے ملک کے مستحکم موقف کااظہارکیا۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div