Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

'ماں سے خالص دنیا میں کوئی رشتہ نہیں'

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف نے قومی...
شائع 29 نومبر 2020 08:13pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کہتے ہیں کہ تحریکِ انصاف نے قومی سیاست میں زہر گھول دیا ہے۔اب تو بات گالی سے شروع ہوتی ہے اور گالی پر ختم ہوتی ہے۔ ملکی حالات جس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

جاتی امرا میں مسلم لیگ کے سربراہ شہباز شریف سے سینئر صحافیوں کی ملاقات ہوئی۔صحافیوں نے شہباز شریف سے انکی والدہ بیگم شمیم اختر کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ماں سے خالص دنیا میں کوئی رشتہ نہیں۔ دعاؤں کی چھتری چلی جائے تو واپس نہیں آتی۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے معیشت سمیت ہر شعبے کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔تاہم ملکی حالات اسقدر خراب ہو چکے ہیں کہ جو صرف اجتماعی کاوش سے ہی ٹھیک ہو سکتے ہیں۔ اس کےلئےتمام سیاسی جماعتوں کو قومی سطح پر مکالمہ کرنا ہو گا۔

مسلم لیگ ن کے سربراہ کا مزید کہنا تھا جیل میں والدہ کے انتقال کی اطلاع ملی لیکن بے بسی کے عالم میں بندہ کر بھی کیا سکتا ہے۔ والدہ خاندان کے تمام افراد سے انتہائی پیار کرتی تھیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div