Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

'بزدل حکومت کورونا کے پیچھے چھپ رہی ہے'

مریم نواز نے جلسے سے خطاب میں کہا ملتان کے جلسے نے بتا دیا کہ حکومت کا لاک ڈاؤن ہونے والا ہے۔
شائع 30 نومبر 2020 06:41pm

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کہتی ہیں ملتان والوں کی بہادری کوسلام پیش کرتی ہوں۔حکومت نےجلسےکی اجازت نہیں دی،ہرسڑک جلسہ گاہ بن گئی۔ہمارےنہتےکارکنان کوگرفتارکیاگیا۔

ملتان میں پی ڈی ایم جلسےسےخطاب کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی والدہ کاانتقال ہوگیا،ہم پرمشکل وقت ہے۔نوازشریف نےدکھ کی گھڑی میں مجھےجلسےمیں جانےکاکہا۔22کروڑعوام کےدکھ کےسامنےہمارادکھ کچھ بھی نہیں۔نوازشریف نےکہاکہ عوام کےلئےذاتی دکھ بھی قربان ہے۔

مریم نواز نے کہادادی کاانتقال ہواتوپشاور جلسےمیں تھی،موبائل سروس بند تھی۔دادی کےانتقال کی اطلاع بروقت مجھ تک نہ پہنچ سکی۔دادی نے میرےوالد کی گود میں آخری سانس لی۔میرےوالدلندن میں کرکٹ نہیں کھیل رہے تھے،مرتی ہوئی ماں کےپاس تھے۔دادا کےانتقال پرمیرےوالد کو نمازجنازہ پڑھنےکی اجازت نہیں ملی تھی۔

انہوں نے کہاکسی میں اتنی جرات ہےکہ مشرف کوپاکستان لائے۔کیا پرویزمشرف کوایک دن کیلئےبھی جیل ہوئی۔ موسیٰ گیلانی کوتالاتوڑنے کے الزام میں گرفتارکیاگیا۔یوسف رضا گیلانی کےبیٹوں کوسلام پیش کرتی ہوں۔

ان کاکہناتھا کہ بزدل حکومت کورونا کےپیچھےچھپ رہی ہے۔یہ کورونا نہیں ہےحکومت کےجانےکارونا ہے۔ سمجھدارکوروناصرف اپوزیشن کےجلسوں میں آتا ہے،حکومتی جلسوں میں نہیں۔لاک ڈاؤن اپوزیشن پر کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ملتان کےجلسےنےبتادیاکہ حکومت کا لاک ڈاؤن ہونےوالاہے۔

مریم نوازنےکہاکوویڈ19سےپہلےکوویڈ18کوگھربھیجنےکی ضرورت ہے۔ملک میں مہنگائی،بیروزگاری اورلاقانونیت کاوائرس پھیلاہواہے۔حکمران جواب دیں کہ ملکی ترقی اورمعیشت کوکون سا وائرس لگاہے۔چینی چوری اورگندم بحران کو کون سا وائرس لگا ہے۔عوام عمران خان کو کوویڈ 18کے نام سے یاد رکھیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکیاعمران خان نےجنوبی پنجاب کا وعدہ پورا کردیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div