Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

انٹربینک میں آج کے ڈالر کے ریٹ

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی ...
شائع 30 نومبر 2020 07:48pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں امریکی کرنسی کے مدمقابل پاکستانی روپے کی قدر میں انتہائی معمولی بہتری، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز ڈالر 4 پیسے مزید سستا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 159 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 159 روپے 42 پیسے ہوگئی ہے۔

enter image description here

دوسری جانب 2 روز میں سونا 1950 روپے سستا ہوگیا، آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 1150 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 986 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 850 اور 10 گرام سونا 93 ہزار 321 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونا 15 ڈالرز کی کمی سے 1772 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت آج دبئی کے مقابلے 2 ہزار روپے کم ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1180 اور 1012 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div