Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی اصولی منظوری

وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے کےلئے ایکسپورٹ...
شائع 30 نومبر 2020 07:56pm
کاروبار

وزیر اعظم عمران خان نے برآمدات میں اضافے کےلئے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے قیام کی اصولی طور پر منظوری دی ہے۔

وزیراعظم نےیہ منظوری پیر کواسلام آباد میں مشیرِ تجارت عبد الرزاق داؤد کے ساتھ کی گئی ملاقات میں دی۔

وزیراعظم ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کے صدر ہوں گے جبکہ برآمدات سے وابستہ تمام فریقوں کو بورڈ میں نمائندگی دی جائے گی۔

ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس ہر ماہ بلایا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو مدعو کیا جائے گا تاکہ اُن کے ساتھ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جاسکیں۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div