Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

"ویو لسٹ" میں شامل ہوئے بغیر واٹس ایپ اسٹیٹس کیسے دیکھیں؟

واٹس اپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح کام کرتا ہے،...
شائع 01 دسمبر 2020 09:32am
سائنس

واٹس اپ اسٹیٹس فیس بک اور انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح کام کرتا ہے، جس کے تحت اسٹیٹس پر پوسٹ کی جانے والی کوئی بھی تصویر، ویڈیو یا پوسٹ 24 گھنٹے بعد ازخود ختم ہوجاتی ہے۔

واٹس ایپ پر لگایا جانے والا اسٹیٹس واٹس ایپ کانٹیکٹ میں موجود تمام افراد با آسانی دیکھ سکتے ہیں، یہی نہیں اسٹیٹس لگانے والا شخص بھی باآسانی دیکھ سکتا ہے کہ کون سے فرد اور کتنے افراد اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح واٹس ایپ پر بھی ایسی کئی ٹرکس موجود ہیں جس کے ذریعے آپ اسٹیٹس لگانے والے سے یہ چھپاسکتے ہیں کہ آپ اس کا اسٹیٹس دیکھ چکے ہیں ۔

تو اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ آپ اس میں ’’Read Receipt‘‘ شامل کردیں۔

ریڈریسیپٹ کو بند یا ان چیک کرنے کے ذریعے آپ کسی کے بھی اسٹیٹس لسٹ سے اپنی پروفائل کو ظاہر ہونے سے روک سکتے ہیں۔

اب چاہے آپ کسی کا اسٹیٹس دیکھ بھی لیں تو وہ شخص اسٹیٹس لسٹ میں آپ کا نام نہیں دیکھ پائے گا۔

ریڈ ریسیپٹ آف کردینے کا آپشن جس طرح آپ کے پیغامات سے واٹس ایپ پر بلو ٹک ہٹادیتا ہے لیکن اس کا نقصان یہ ہے کہ آپ کو بھی معلوم نہیں ہوپاتا دوسروں نے آپ کے پیغامات کو پڑھا ہے یا نہیں۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے بھی ریڈ ریسیپٹ ان چیک کرنے کا یہی نقصان ہے کیونکہ اگر آپ ریڈ ریسیپٹ آف کردیتے ہیں تو بدقسمتی سے آپ بھی یہ نہیں دیکھ پائیں گے کہ آپ کا اسٹیٹس کس کس نے چیک کیا ہے۔

لہٰذا پہلے آپ کو یہ طے کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ کے لیے کیا اہم ہے اور پھر فیصلہ کریں۔

دوسری جانب اس ٹرک کو ختم کرنا بھی اتنا ہی آسان ہے جتنا کہ اسے استعمال کرنا۔ اسے ختم کرنے اور واٹس ایپ آپشنز کو معمول پر لانے کے لیے آپ سیٹنگ کے آپشن میں جاکر ریڈ ریسپٹ دوبارہ آن کرسکتے ہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div