Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

سسر کو داخل نہ کرنے پر اکمل برادران کا نجی ہسپتال کے باہر احتجاج

لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اکمل برادران نے ڈیفنس کے نجی ہپستال...
اپ ڈیٹ 01 دسمبر 2020 11:26am

لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑی اکمل برادران نے ڈیفنس کے نجی ہپستال کے باہر کامران اکمل کے سسر کو ایڈمٹ نہ کرنے پر احتجاج کیا، تاہم میڈیا پر خبر چلنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے کامران اکمل کے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا۔

38 سالہ قومی کرکٹر کامران اکمل کا کہنا تھا کہ ان کے سسر کو دل کا دورہ پڑنے پر تشویشناک حالت میں نجی ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو داخل کرنے سے انکار کردیا تاہم میڈیا پر خبر چلنے پرمیرے سسر کو ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ سے اپنے سسر کو داخل کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کردیا۔ کامران اکمل نے بتایا کہ ان کے سسر کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ کامران اکمل اس وقت کندھے کی انجری کے سبب قائداعظم ٹرافی میں حصہ نہیں لے رہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div