Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
15 Shawwal 1445  

شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے حق میں سامنے آگئے

ہمبنٹوٹا:سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ ...
شائع 01 دسمبر 2020 12:05pm

ہمبنٹوٹا:سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے حق میں سامنے آگئے ،آفریدی ٹوئٹرپر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

لنکا پریمیئر لیگ میں کینڈی ٹسکرز کے افغان فاسٹ بولرنوین الحق اور گال گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

محمدعامرنےبیٹنگ کےدوران پہلی ہی گیندپرنوین کوچوکالگایاجس پرافغان بولرنےعامرکوکچھ کہاجس پر عامرنےاگلےہی اوورمیں زوردارچھکارسیدکردیا،میچ ختم ہونےکےبعدبھی نوین بازنہ آئےاورعامرسے الجھنےکی کوشش کی۔

میچ کے بعد شاہد آفریدی نے بھی نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اورانہیں آنکھیں دکھاتےہوئے معاملہ حل کرنے کا کہا۔

سوشل میڈیاصارفین شاہد آفریدی کےحق میں سامنے آگئے،ٹوئٹرپرافغان بولرکی خوب درگت بنائی،آفریدی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈبن گیا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div