Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

دورہ نیوزی لینڈ:قومی کرکٹ ٹیم کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

آکلینڈ:دورہ نیوزی لینڈ پرموجود قومی کرکٹ ٹیم کے تیسرے کورونا...
شائع 01 دسمبر 2020 12:05pm

آکلینڈ:دورہ نیوزی لینڈ پرموجود قومی کرکٹ ٹیم کے تیسرے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی،اسکواڈ کے 46میں سے 42اراکین کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی وزارت صحت کے اعلامیے کے مطابق نئے کوویڈ ٹیسٹ کی رپورٹس میں 3کیسز کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا وہ ہسٹورک ہیں یا نہیں جبکہ ایک کا نتیجہ آنا باقی ہے۔

کیوی وزارت صحت کے مطابق قومی اسکواڈ کوتاحال آئسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

اس کا فیصلہ متعلقہ میڈیکل آفیسر کی رپورٹ پر ہوگا جس میں وہ اس بات کی تسلی کرے گا کہ کوویڈ وائرس کی کسی دوسرے کو منتقلی کا اب کوئی امکان نہیں اورتمام کھلاڑی اس حوالے سے کلئیرہیں۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div