Aaj News

بدھ, اپريل 24, 2024  
15 Shawwal 1445  

وفاقی کابینہ اجلاس: کوروناویکسین کےلئے 15کروڑ ڈالرز کی رقم منظور

وفاقی کابینہ نے کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول کےلئے 15...
شائع 01 دسمبر 2020 07:33pm

وفاقی کابینہ نے کوروناوائرس سے بچاؤ کی ویکسین کے حصول کےلئے 15 کروڑ ڈالرز کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔

منگل کواسلام آباد میں وزیراعظم کےمعاون خصوصی قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے وزیراطلاعات ونشریات شبلی فرازکے ہمراہ وفاقی کابینہ کے فیصلوں سے متعلق صحافیوں کو بریفنگ دی۔

معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری کے لئے کچھ کمپنیوں کو منتخب کیا گیا ہے اور ان سے ابتدائی مذاکرات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ان کاکہناتھاکہ ویکسین کی فراہمی کے پہلے مرحلے میں ہماری ترجیحی طبی عملہ اور بزرگ شہری ہونگے جن کے وائرس سے متاثر ہونے کا خدشہ زیادہ ہے۔

ریڈیو پاکستان

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div