Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
11 Shawwal 1445  

دنیا کا پہلا جراثیم کش موبائل فون تیار، جسے دھویا بھی جاسکتا ہے

موبائل فون زیادہ تر ہاتھوں میں ہی رہتا ہے، جس سے اس میں لاتعداد...
شائع 02 دسمبر 2020 11:45am
سائنس

موبائل فون زیادہ تر ہاتھوں میں ہی رہتا ہے، جس سے اس میں لاتعداد جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں۔ ان میں ایسے جراثیم بھی ہوتے ہیں جو انتہائی خطرناک ہوتے ہیں لیکن ان سے چھٹکارا پانا کیسے ممکن ہے؟

ایسے میں معروف ترین کیٹرپلر نے موبائل فون کا نیا برانڈ متعارف کروایا ہے جو ان خطرناک جراثیموں سے چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ حیران کن طور پر اس کی قیمت بھی انتہائی مناسب قرار دی گئی ہے۔

کیٹ ایس فور ٹی ٹو سمارٹ فون کا یہ ماڈل کیٹر پلر مارکیٹ میں متعارف کروا دیا ہے۔ اس کی جو درجہ بندی کی گئی ہے اس کے مطابق یہ آئی پی 68 کی درجہ بندی کی وہ تمام شرائط پوری کرتا ہے جو دھول مٹی اور پانی سے مکمل تحفظ پہنچاتا ہے، اس حیران کن موبائل کی وجہ سے صارفین اپنے موبائل پر چپکے خطرناک جراثیموں سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کو اچھی طرح دھونے پر بھی اس میں کسی بھی قسم کا پانی جانے کا ڈر نہیں ہے۔ کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ2021 میں ہم اس موبائل فون میں جدت لارہے ہیں اور اس میں بائیو ماسٹر اینٹی مایئکروبیل ٹیکنالوجی کے نام سے ایک نئی چیز متعارف کروا رہے ہیں، جس کی بدولت جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی۔

حیران کن طور پر اس موبائل میں جراثیموں سے بچاؤ کے لیے چاندی کے ذرات کو ملا کر کیسنگ تیار کی گئی ہے جس کی وجہ سے خوبصورتی کے ساتھ جراثیموں کا پھیلاؤ بھی کم ہوتا ہے۔ اگرچہ بائیو ماسٹرٹیکنالوجی بیکٹیریا یا وائرس کو مکمل طور پر ہلاک نہیں کرتی لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ پندرہ منٹ میں اسی فیصد اور چوبیس گھنٹوں میں ننانوے فیصد جراثیموں کو ماردیتا ہے۔

لیکن کمپنی اس بات پر زور دے رہی ہے کہ موبائل فون کو باقاعدگی سے ضرور دھوئیں تاکہ جراثیموں سے مکمل نجات مل سکے، اس کے لیے موبائل فون کی ساخت ہی ایسی بنائی گئی ہے کہ جتنی بار مرضی دھوئیں یہ خراب نہیں ہوتا ۔

کمپنی کے ترجمان کا کہناہے کہ یہ دوسرے مہنگے سمارٹ فونز کی نسبت قیمت میں کافی کم ہے جو تقریباً ہر ایک کی پہنچ میں ہے ۔ پاکستان میں کیٹ ایس فورٹی ٹو کی قیمت تقریباََ 51000 ہزار روپے بتائی جارہی ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div