Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہور میں انٹرنیشنل معیار کا اسکواش کمپلیکس 27 سال بعد بھی نامکمل

لاہور میں انٹرنیشنل معیار کا اسکواش کمپلیکس 27 سال بعد بھی مکمل...
اپ ڈیٹ 09 جنوری 2021 09:28pm

لاہور میں انٹرنیشنل معیار کا اسکواش کمپلیکس 27 سال بعد بھی مکمل نہ ہوسکا۔ اسکواش کے ورلڈ ریکارڈ یافتہ لیجنڈری کھلاڑی جہانگیر خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس مین وزیراعظم کو کہنے کی ضرورت نہیں پڑنی چاہیئے۔

نشتر اسپورٹس لاہور میں اسکواش کمپلیکس کا سنگ بنیاد 1993 میں رکھا گیا لیکن آج یہ عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے۔ 29 ملین روپے سے شروع ہونے والا منصوبہ اب 375 ملین روپے تک پہنچ گیا۔ کئی حکومتیں آئیں، دعوے کئے گئے لیکن کچھ نہ ہوا۔

جہانگیر خان نے کہا کہ اسکواش کھیل کو حکومتی سپورٹ ملنی چاہیئے۔

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی پرامید ہیں کہ منصوبہ جلد مکمل ہوجائے گا۔ تاہم لاہور میں اسکواش کمپلکس کا منصوبہ اب تک کیوں مکمل ہوسکا، اس سوال کا جواب کسی کے پاس نہیں ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div