Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

وفاق کے اخراجات 24 کھرب جبکہ آمدنی 14 کھرب روپے رہی

رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران وفاق کے اخراجات 24 کھرب روپے اور...
شائع 13 جنوری 2021 07:29pm
کاروبار

رواں مالی سال 5 ماہ کے دوران وفاق کے اخراجات 24 کھرب روپے اور آمدنی 14 کھرب روپے رہی۔ 5 ماہ میں بجٹ خسارہ ہدف کے مطابق 10 کھرب روپے رہا تاہم ٹیکس شارٹ فال بڑھنے کی صورت میں خسارے میں اضافے کا خدشہ ہے۔

رواں مالی سال جولائی سے نومبر کے دوران بجٹ خسارہ 922 ارب روپے تک پہنچ گیا جو گذشتہ مالی سال 5 ماہ کے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 5 ماہ کے دوران وفاقی حکومت کے اخراجات 24 کھرب روپے رہے جس میں 244 ارب روپے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوئے۔ اس طرح وفاقی حکومت کے اخراجات گذشتہ سال کی سطح پر ہی رہے۔

صوبوں کی ادائیگی کے بعد وفاق کی آمدنی 22 فیصد اضافے سے 14 کھرب روپے رہی۔ رواں مالی سال بجٹ خسارے کا ہدف 34 کھرب 30 ارب روپے ہے تاہم ٹیکس وصولی میں کمی کی صورت میں بجٹ خسارہ بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div