Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
17 Shawwal 1445  

سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان برقرار

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس...
اپ ڈیٹ 16 جنوری 2021 05:54pm
کاروبار

کراچی: آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 429 روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 400 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 365 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 18 ڈالرز کی کمی سے 1829 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

14 جنوری 2021 کے ریٹ

سونے کی قیمت میں 500 روپے کی مزید کمی ہوئی تھی جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے کی سطح پر آگیا تھا۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 428 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 900 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 794 روپے کا ہوگیا تھا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کی کمی سے 1839 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی تھی۔

آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت دبئی کے مقابلے ایک ہزار روپے کم تھی۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی تھی۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div