Aaj TV News

BR100 4,673 Decreased By ▼ -46 (-0.97%)
BR30 21,923 Decreased By ▼ -397 (-1.78%)
KSE100 44,907 Decreased By ▼ -167 (-0.37%)
KSE30 17,696 Decreased By ▼ -46 (-0.26%)
COVID-19 TOTAL DAILY
CASES 1,240,425 1,757
DEATHS 27,597 31
Sindh 455,808 Cases
Punjab 429,081 Cases
Balochistan 32,861 Cases
Islamabad 105,120 Cases
KP 173,210 Cases

آج سے تقریباً پانچ کروڑ 60 لاکھ سے پہلے جہاں اٹک و فتح جنگ شہر کے درمیان کالا چٹا پہاڑ نامی سلسلہ کوہ واقعہ ہے، یہاں ایک گوشت خور شکاری جانور "پاکی سیٹس" پایا جاتا تھا جو لمبوترے جسم، مضبوط جبڑوں، لمبی تھوتھنی اور تیز دانتوں کے ساتھ لمبی دُم بھی رکھتا تھا۔

اس کے بارے میں منظر عام پر آنی والی معلومات کے مطابق بنیادی طور پر یہ خشکی کا جانور تھا لیکن شکار کیلئے اپنے وقت کا بڑا حصہ پانی میں بھی گزارا کرتا تھا۔ آج سے کروڑوں سال پہلے اور خشکی پر رہنے والے وہیل کے یہ آباواجداد اپنی جسامت اور جسمانی ساخت کے اعتبار سے کتوں اور بھیڑیوں کی طرح دکھائی دیتے تھے۔

آثار قدیمہ کے ماہرین کے مطابق پاکی سیٹس کی جسمانی لمبائی سات فٹ تک ہوا کرتی تھی اور اس کے وزن کا اندازہ 50 پاؤنڈ تک لگایا گیا ہے۔ اس کی خوراک بنیادی طور پر مچھلی اور آبی جانوروں پر مشتمل ہوتی تھی۔ اس جانور کا پہلا ڈھانچہ 1981 میں اٹک میں کالا چٹا پہاڑ سے برآمد ہوا تھا۔