Aaj News

منگل, اپريل 23, 2024  
14 Shawwal 1445  

امریکی ڈالر کے مدمقابل روپے کی مزید بے قدری

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی ...
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2021 05:57pm
کاروبار

کراچی: انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مدمقابل امریکی کرنسی کی قدر میں مزید اضافہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر 19 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آج پیر کے روز ڈالر 19 پیسے مزید مہنگا ہوا ہے، جس سے اس کی قدر 160 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 52 پیسے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب آج 24 قیراط سونے کی قیمت میں 150 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت میں 150 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 128 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

ایک تولہ سونا ایک لاکھ 12 ہزار 550 روپے اور 10 گرام سونا 96 ہزار 493 روپے کا ہوگیا ہے۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 5 ڈالرز کے اضافے سے 1834 ڈالرز فی اونس کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ فی تولہ اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1300 اور 1115 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div